عمران خان کو معاشی تباہی کا اعتراف کرنے سے پہلے استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔ مریم اورنگزیب

Jun 11, 2021 | 20:13:PM
عمران خان کو معاشی تباہی کا اعتراف کرنے سے پہلے استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہپٹ، نااہل اور نالائق حکومت کا اپنا جاری کردہ اکنامک سروے عوام دشمنی کا ثبوت ہے ،اقتصادی سروے میں عمران مافیا حکومت نے قرض، مہنگائی اور بے روزگاری میں بدترین اضافے کا اعتراف جرم کیا ۔ 
 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اکنامک سروے میں عمران مافیا حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف گناہ بھی کیا ،اکنامک سروے میں معاشی تباہی کا اعتراف کرنے سے پہلے ظالم، کرپٹ اور نااہل ٹولے کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا ۔
 انہوںنے کہاکہ اقتصادی سروے میں پی ٹی آئی کے 3 سال میں 50 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا اعتراف کیاگیا،عمران صاحب نے وفاقی او رصوبائی سطح پر تعلیم پرجی ڈی پی کے تناسب سے خرچ میں 2.3 سے کمی کرکے 1.5 فیصد کردیا،یہ ہے عمران صاحب کی تعلیم کے لئے 3 سال کی کارکردگی اور تعلیم کے لئے احساس ؟
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ تعلیم پر وسائل میں 29.6 فیصد کمی عمران صاحب کے ’عوام پر خرچ کرنے‘ کے دعوﺅں کی موت ہے ،3 سال میں مجموعی مہنگائی 30 فیصد ہوئی ہے ، یہ ہے نیا پاکستان اور اس کی اصل حقیقت ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی آمدن میں شدید کمی ہوئی، 3 سال میں عمران صاحب نے غریبوں، مزدوروں کی جیب کاٹ لی ،دیہاڑی داروں کی جیب کاٹ کر عمران صاحب اور ان کے مافیا نے 3 سال میں ہر روز اپنی دیہاڑی لگائی ،2018 کے مقابلے میں عمران صاحب کے دور میں دیہاڑی دار، مزدور، راج مستری کی آمدن کم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور بچی سے زیادتی