بچوں کو امتحان دینے دیں اسکےبعد سکول بند کر دینگے:مراد راس

Jun 11, 2021 | 13:05:PM
 بچوں کو امتحان دینے دیں اسکےبعد سکول بند کر دینگے:مراد راس

(24نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ مراد راس نے دوہفتوں بعد سکول بند کرنے کاعندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں کو امتحان دے لینے دیں بچوں کے امتحان کے بعد سکول بند کردیں گے ،انہوں نے کہا کہ  نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، سکولوں میں امتحانات 18 سے 30 جون تک جاری رہے گے۔

واضح رہے کہ مراد راس نے کہا کہ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں، اس کے باوجود اگر خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔انہوں نے مزید  کہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا ؟