وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

Jul 11, 2026 | 22:16:PM
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس،  کراچی میں امن و امان، تھریٹ میٹرکس، انٹیلی جنس بیسڈ سکیورٹی اقدامات اور انسدادِ دہشت گردی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران  دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز مزید تیز کرنے اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اداروں کے درمیان روابط، انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے جبکہ پائیدار امن، ریاستی رٹ اور عوامی تحفظ کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیرِ داخلہ، کور کمانڈر کراچی اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

ٰیہ بھی پڑھیں :امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ