رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی کے متعلق اہم پیش رفت، طلاق کا معاملہ ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تقریبات اور تنازعات کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور ٹل ٹاکررجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کپوسٹ کی ہےجس میں انہوں نے کہا ہے کہ رجب اور ایمان کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور طلاق کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کی ویڈیوز شئیر کی گئی تھیں اور اس شادی کی سوشل میڈیا پر کافی شہرت ہوئی تھی۔ شادی کے بعد وہ دونوں ایک مقبول جوڑے کے طور پر ابھرے اور ان کا ایک بیتا بھی ہوا لیکن کچھ عرصے بعد ان کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
شادی کے پہلے سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام 'کیوان' رکھا گیا، تاہم اس کے باوجود دونوں کے تعلقات میں کشیدگی کم نہ ہو سکی، وقت کے ساتھ ان کے جھگڑے اور ایک دوسرے پر سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات اتنے بڑھ گئے کہ رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کا سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کر دیا اور قانونی کارروائی کے لیے نوٹس بھی ارسال کر دیا تھا۔
یہ بھی پرحیئے: دن بھر گرمی پڑنے کے بعد میت ڈیپارٹمنٹ نے آج رات بارش ہونے کی فورکاسٹ کر دی
اس دوران دونوں کی فیملیز کے ارکان کی طرف سے بھی الزامات سوشل میڈیا پر سامنے آتے رہے۔
اب ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ختم ہو چکا ہے۔ ایمان فاطمہ کے بھائی نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے خاص طور پر سمجھایا کہ 'تم گھر کے مرد ہو، اس لیے اس لڑائی کو مزید لمبا مت کرو'، والدہ کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے میں نے بھی یہی بہتر سمجھا کہ بہن کا گھر بچنا چاہیئے اور یہ جھگڑا اب ختم ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیئے: "آپریشن شعبان" ؛آج مزید 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 102ہوگئی