کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشاء اسماعیل)کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیاگیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے کئے گئےاعلان کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 122 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 132 روپے اور ریٹیل قیمت 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہاب الدین مارکیٹ کے صدر محمد اسلم نے نئی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکی کا آٹا انہیں 150 روپے فی کلو پڑتا ہے، جبکہ سرکاری نرخ 145 روپے مقرر کیے گئے ہیں،اسی طرح ریگولر آٹے کی لاگت 134 روپے فی کلو ہے، مگر اس کی ریٹیل قیمت 125 روپے مقرر کی گئی ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اورڈیزل کے بعدہوائی جہاز کا ایندھن بھی مہنگا
شہاب الدین مارکیٹ کے صدر محمد اسلم کے مطابق قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی حقیقی لاگت کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔