پیٹرول اورڈیزل کے بعدہوائی جہاز کا ایندھن بھی مہنگا

Jul 11, 2026 | 13:26:PM
پیٹرول اورڈیزل کے بعدہوائی جہاز کا ایندھن بھی مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشیدرحمانی)پیٹرول،ڈیزل اورمٹی کے تیل کے بعدہوائی جہاز کا ایندھن بھی مہنگا ہوگیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے23 پیسے فی لیٹر اضافہ ہواہے جس کے بعدجیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع  میں شدت کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 13 روپے 18 پیسے  جبکہ ڈیزل فی لیٹر13 روپے 80 پیسے مہنگا کردیا ہے  جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوچکاہے۔