ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فریحہ بتول)ایل پی جی کی سرکاری قیمت 300روپے فی کلو مقررکی گئی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
لاہور کےمختلف علاقوں میں ایل پی جی 450سے 500روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے،ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیاہے۔
ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے،ایل پی جی کی قیمت میں روزانہ 10 سے 20 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسگی کیخلاف سخت نظام بنانے حکم
شہریوں کا کہناہے کہ گیس آتی نہیں ،مہنگی ایل پی جی خریدنے کی سکت نہیں، ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائے۔