کیوبا پھر اندھیرے میں ڈوب گیا، ایک ہفتے میں دوسرا ملک گیر بلیک آؤٹ

Jul 11, 2026 | 09:23:AM
کیوبا پھر اندھیرے میں ڈوب گیا، ایک ہفتے میں دوسرا ملک گیر بلیک آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیوبا میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار پورے ملک میں بجلی کا نظام اچانک معطل ہوگیا، جس سے جزیرہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

سرکاری بجلی کمپنی ’یونین الیکٹرکا‘ کے مطابق بلیک آؤٹ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوا، تاہم فوری طور پر اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال یہ ملک گیر بلیک آؤٹ کا چوتھا واقعہ ہے۔

 ماہرین کے مطابق پرانا بجلی کا نظام، ایندھن کی شدید قلت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر عائد سخت پابندیوں کے باعث توانائی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

کیوبا کا مؤقف ہے کہ امریکی پابندیوں اور ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ نے بجلی کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ واشنگٹن اس بحران کا ذمہ دار کیوبا کی داخلی بدانتظامی کو قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کے دوسرے بیٹے نے بھی اپنے نام سے والد کا نام ’نیتن یاہو‘ ہٹا دیا