ہسپتال میں زیر علاج عالمی گلوکار طفیل سنجرانی کا مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری

Jul 11, 2026 | 00:20:AM
ہسپتال میں زیر علاج عالمی گلوکار طفیل سنجرانی کا مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طفیل سنجرانی نے ہسپتال سے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیاجس میں انھوں نے مداحوں کو بتایا کہ ہارٹ اٹیک کے بعد مجھے کوئی ہوش نہیں رہا،آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بے حد شکر گزار ہوں۔

طفیل سنجرانی نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد آپ لوگوں کے درمیان واپس آؤں گا،ناساز طبیعت کے باوجود مداحوں نے حوصلہ بڑھا دیا۔

گلوکار نے اپنے چاہنے والوں کی محبتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا،ہسپتال میں زیرِ علاج طفیل سنجرانی نے  فرمائش پر سوہنا لگتا علی والاگنگنایا ۔

انھوں نے ناساز طبیعت میں بھی روحانی کلام سے مداحوں کو جذباتی کر دیا، گلوکار نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل اور جلد صحت یابی کی اُمید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرک میں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک