محسن نقوی کی انڈر 18 ایشیا کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)ویلڈن گرین شرٹس، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی, محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا, چیئرمین پی سی بی کے مطابق سیمی فائنل میں فتح کھلاڑیوں کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے، ٹیم، کپتان، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اب تک پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا، اُمید ہے کہ انڈر 18 ہاکی ٹیم فائنل جیت کر ایشیا کپ وطن لے کر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ