شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کاامکان،ڈاکٹروں نے غورشروع کردیا

 دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، مستقبل میں احتیاط کروں گا،رہنماپی ٹی آئی

Jul 11, 2025 | 11:51:AM
شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کاامکان،ڈاکٹروں نے غورشروع کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں ،تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔
ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ  دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جبکہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔ 
 شبلی فراز کاکہناہے کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھی، معمولی ٹینشن بھی تھی لیکن مستقبل میں احتیاط کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کے لیے دعا ؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا مسائل،وزیر داخلہ کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات

واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل  پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔