آج سے17جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

Jul 11, 2025 | 09:03:AM
آج سے17جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ، این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیاہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف  شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ہنزہ، شگر، ضلع گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، جی بی ڈی ایم اے اور اسلام آباد ، سندھ سمیت پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔