پیرس فیشن شو میں ڈیزائنر لینا ایرزیاک کےملبوسات  کی نمائش

Jul 11, 2023 | 22:32:PM
LENA ERZIAK Haute Couture Paris Fashion Week 2023,24News
کیپشن: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ڈیزائنر لینا ایرزیاک نے پیرس فیشن ویک کے دوران ایک خوبصورت فیشن شو کا اہتمام کیا۔ لینا ایرزک نے یہ فیشن شو تاریخی امریکن کیتھیڈرل آف پیرس میں آرگنائز کیا . تصاویر: Geety Images, Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خرم شہزاد:  کئی روز تک جاری رہنے والے فسادات پیرس کا بظاہر کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ پیرس فیشن شو میں ڈیزائنر لینا ایرزیاک نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی تو ایسا لگتا تھا جیسے  پیرس میں حسن کی بہار آ گئی ہے۔
گہرے رنگوں اور بیش قیمت کپڑے سے تیار کردہ منفرد و جدید ملبوسات بنے سب کی توجہ کا مرکز۔
لینا ایرزیاک نے اپنے تیار کردہ خوبصورت ملبوسات سے حاضرین کے دل موہ لئے.

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ڈیزائنر لینا ایرزیاک نے پیرس فیشن ویک کے دوران ایک خوبصورت فیشن شو کا اہتمام کیا۔ لینا ایرزک نے یہ فیشن شو تاریخی امریکن کیتھیڈرل آف پیرس میں آرگنائز کیا -


ڈیزائنر لینا ایرزیاک نے سفید ، سرخ ، سیاہ ، نیلے ، سُرمئی ، نارنجی ، فیروزی و دیگر آنکھوں کو بھلے لگنے والے گہرے رنگوں کے بیش قیمت کپڑے سے تیار کردہ خوبصورت ، منفرد اور جدیدیت کا مجموعہ ملبوسات کی نمائش کی۔

نازک اندام ، سرو قد ، ماڈلز نے جب لینا ایرزیاک کے خوبصورت ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی تو حاضرین دم بخود رہ گئے۔
حاضرین جن میں فلم و ٹی وی کی اہم شخصیات کے علاوہ فیشن سے وابستہ اہم شخصیات و صحافی بھی شامل تھے نے دل کھول کر ڈیزائنر لینا ایرزیاک کو داد دی۔