محرم الحرام کا چاند کب نظر آئےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Jul 11, 2023 | 21:16:PM
Muharram will start on July18, 24News
کیپشن:  محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق محرم کا چاند 28 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح یوم عاشور  28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم  الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یوم عاشور  28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے کا امکان ہے، رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔