یونان کشتی حادثہ،سرائے عالمگیر کے مزید 3 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق 

Jul 11, 2023 | 11:01:AM
یونان کشتی حادثہ،سرائے عالمگیر کے مزید 3 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( صغیر راٹھور )یونان کشتی حادثہ،سرائے عالمگیر کے مزید 3 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

 ہلاک ہونے والوں میں نواحی علاقے ڈاک تہال کے رہائشی جواد اصغر ، علی الطاف اور دندی آرائی کے حسنات شامل ہیں، یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے عثمان سابقہ پولیس کانسٹیبل نے تصدیق کر دی۔

یونان کشتی میں 11 لاپتہ افراد میں سے 7 کی اہل خانہ کو تصدیق ہو چکی ،4 افراد کا گزشتہ دنوں ختم قل ادا کیا گیا مزید 2 کا آج ختم قل ہوگا،گھر میں صف ماتم بچھ گئی، اہل خانہ غم سے نڈھال، فضاء سوگوار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کو مارنے کی دھمکی ، عمران خان کی سازش بے نقاب،گرفتاری پکی