برطانوی سیاسی پارٹی کے سابق سربراہ کا پاکستانی شادی میں بھنگڑا سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 11, 2023 | 00:24:AM
برطانوی سیاسی پارٹی کے سابق سربراہ کا پاکستانی شادی میں بھنگڑا سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: برطانوی سیاسی پارٹی کے سابق سربراہ شادی می بھنگڑا ڈالتے ہوئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی سیاسی پارٹی کے سابق سربراہ کا پاکستانی شادی میں بھنگڑا، مہمانوں نے قندھوں پر اٹھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کاربن نے ایک پاکستانی شادی میں ڈھول کی تھاپ پر عمدہ رقص کیا اور خوب بھنگڑا ڈالا جس پر مہمانوں نے خوشی سے ان کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم اپنی محبوبہ کیلئے کتنی رقم چھوڑ گئے؟ حیرن کن رپورٹ آ گئی

نارتھ لندن میں منعقد ہونے والے شادی میں سابق اپوزیشن لیڈر نے سفید پینٹ شرٹ اور نیلی ویسٹ کوٹ میں خوب انجوائے کیا۔ دلہے کے کزن کی جانب سے بھنگڑے کی دعوت پر وہ بھی مہمانوں کے ہمراہ ڈانس فلور پر آئے اور عمدہ رقص دکھایا۔ 

واضح رہے کہ انہوں نے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ زارا سلطانہ کے ایک فیملی فنگشن میں پچھلے سال بھی بھنگڑے ڈالے تھے۔