دعا زہرا کے والد کا عید پر بیٹی کیلئے ویڈیو پیغام

Jul 11, 2022 | 15:09:PM
 دعا زہرا کے والد کا عید پر بیٹی کیلئے ویڈیو پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ 'بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام ماں باپ کے ساتھ ان کی بچیوں کا ساتھ رہے، یہ دوسری عید ہے جب میری بیٹی دعا میرے پاس نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ یہ آخری عید ہو جب میری بیٹی میرے پاس نہیں ہے'۔

انہوں نے دعا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'بیٹا آپ کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے معلوم ہے آپ جو بھی بیانات دے رہی ہو وہ مجبوری میں دے رہی ہو، مجھے کوئی گلا شکوہ نہیں  ہے'۔

مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ 'آپ کی بہنیں آپ کا انتظار کررہی ہیں، آپ کی ماں آپ کے لیے آنسو بہاتی ہے، میں بھی بے صبری سے آپ کا انتظار کررہا ہوں'۔

دعا کے والد نے بیٹی کے لیے مزید کہا کہ 'دعا ہے اللہ یہ دن جلدی گزار دے، آپ کو پہلے جتنا پیار اور محبت ملتی تھی اب اس سے کہیں زیادہ ملے گی، یہ ہمارا خلوص اور پیار ہی ہے جو آپ کے لیے اس حد تک کھڑے ہیں'۔