پنجاب میں ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

Jul 11, 2022 | 14:59:PM
ضمنی انتخابات، پاکستان عوامی تحریک،تحریک انصاف
کیپشن: حماد اظہر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا: تنزیلہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ '' میں خرم نواز گنڈا پور کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر عید کی مصروفیات کے باوجودہ وقت دیا''۔

تنزیلہ عمران خان نے مزید کہا کہ '' خرم نواز گنڈا پور نے سنٹرل پنجاب کی تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا، حماد اظہر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اس ٹاسک کو مکمل کرنے میں میری حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے بابا عباس گُلا اور صاحبزادہ علی عباس نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیرآباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے، ووٹر لسٹ میں الیکشن کے انعقاد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔