واٹس ایپ نے صارفین کیلئے فیس بک کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )میٹا نے واٹس ایپ میں صارفین کیلئے فیس بک کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے آئی او ایس بیٹا ورژن میں کور فوٹو فیچر دیکھنے میں آیا،اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب فیس بک کی طرح پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک کور فوٹو کا اضافہ بھی کرسکیں گے۔
اس مقصد کیلئے پروفائل پکچر کے اوپر سپیس بڑھایا جا رہا ہے جہاں صارفین اپنی کور فوٹو لگا سکیں گے، پروفائل فوٹو کے بالکل اوپر کور بینر لے آؤٹ واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ابھی تک واٹس ایپ کی جانب سے کور فوٹو کا آپشن صرف بزنس اکاؤنٹس کو فراہم کیا جاتا ہے تاہم اب یہ فیچر انفرادی صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کور فوٹو کو ایڈ کرنے کا عمل فیس بک کور فوٹو سے ملتا جلتا ہوگا،کور فوٹو کے لگانے کیلئے کور فوٹو کے مختص حصے پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد صارف کسی تصویر کو سلیکٹ کرسکے گا،صارفین جب چاہیں اس تصویر کو تبدیل کر سکیں گے۔
یہ کور فوٹو پروفائل سیٹنگز میں ٹرن آن رہے گی اور پروفائل دیکھنے والے افراد کو بھی نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں اے آئی چیٹ بوٹ’ ’گروک‘‘ پر پابندی عائد