لندن میں ایرانی سفارتخانے پر احتجاج، مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ کا پرچم اتار دیا، ویڈیو وائرل

Jan 11, 2026 | 10:14:AM
لندن میں ایرانی سفارتخانے پر احتجاج، مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ کا پرچم اتار دیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لندن میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے دوران مظاہرین نے سفارتخانے کی بالکونی پر چڑھ کر اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم اتار دیا اور اسے 1979 سے پہلے استعمال ہونے والے ’شیر و خورشید‘ پرچم سے بدل دیا، یہ احتجاج ایران میں جاری ملک گیر مظاہروں کے ردِ عمل میں کیا گیا۔

مظاہرین نے سفارتخانے کی بالکونی تک پہنچ کر موجودہ اسلامی جمہوریہ کا پرچم ہٹا کر شاہی دور کا سہ رنگی ’شیر و خورشید‘ پرچم نصب کیا، جو ایران میں 1979 کی انقلاب سے پہلے استعمال ہوتا تھا، گواہوں کے مطابق یہ پرچم چند منٹوں تک برقرار رہا اور پھر دوبارہ ہٹا دیا گیا۔

ویڈیو اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص بالکونی پر کھڑا تھا اور موجودہ پرچم کو پرانے پرچم سے بدل رہا تھا، لندن پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد اضافی افسران کو تعینات کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے انتشار کو روکا جا سکے اور سفارتخانے کی حفاظت کی جا سکے۔

پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا، ’ایک کو شدید تجاوز اور ہنگامی اہلکار پر حملے‘ کے الزام میں اور دوسرے کو ’شدید تجاوز‘ کے الزام میں جبکہ ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا پر قبضہ،بڑے مملک میں مظاہرے ،کیا بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہو نے جا رہی؟

یہ احتجاج ایران میں اقتصادی مشکلات اور مغربی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں کمی کے ردِ عمل میں شروع ہوئے مظاہروں سے جڑا ہوا ہے مظاہرے 28 دسمبر 2025 کو تہران کے گرینڈ بازار سے شروع ہوئے اور بعد میں دیگر شہروں تک پھیل گئے۔

ایرانی حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی سرکاری تعداد جاری نہیں کی اور بعض حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر اس انتشار کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔