اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سلنڈر دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

Jan 11, 2026 | 09:37:AM
اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشروڑائچ ) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایڈشنل ڈی سی نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے 10زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اندرون سندھ کی سڑکوں آنکھ مچولی، سہیل آفریدی کراچی کیسے پہنچے؟

صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ سلنڈر دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سلنڈر دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے سیکرٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے مرحومین کی مغفرت کی دعا، ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جائیں ،  جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔