قومی شاہراہوں سمیت موٹروے پر دھند کا راج، ٹریفک کیلئے بند

Jan 11, 2024 | 21:36:PM
قومی شاہراہوں سمیت موٹروے پر دھند کا راج، ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند کردی گئی۔

اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند کردی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک، موٹروے ایم  2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک اور ملتان موٹروے کو لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سخت سردی، بارش اور پہا ڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسی طرح موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ اور موٹروےایم 2 کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں تک بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔