فواد چودھری، پرویز الٰہی اور اُن کی اہلیہ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Jan 11, 2024 | 18:29:PM
فواد چودھری، پرویز الٰہی اور اُن کی اہلیہ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: فواد چودھری، پرویز الٰہی اور اُن کی اہلیہ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فواد چودھری، پرویز الٰہی اور اُن کی اہلیہ قیصرہ الہی نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےاقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چودھری پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں فائرنگ کا تیسرا واقعہ، صوابی سے اہم پی ٹی آئی رہنما  قتل

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، 3 رکنی بنچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔