پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کا اعلان کردیا

Jan 11, 2024 | 00:38:AM
پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست بھی جاری کردی، این اے 93 پر محمد رضا بخاری، این اے 94 پر قیصر احمد شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 95 پر آزاد علی تبسم، این اے 97 علی گوہر خان، این اے 98 پر چوہدری شہباز بابر، این اے 99 پر محمد قاسم فاروق، این اے 100 پر رانا ثنا اللّٰہ، این اے 101 پر عرفان منان اور این اے 102 پر چوہدری عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 103 پر حاجی اکرم انصاری، این اے 104 پر راجا ریاض احمد، این اے 105 پر چوہدری خالد جاوید، این اے 106 پر جنید انور چوہدری، این اے 107 پر چوہدری اسد الرحمان، این اے 108 پر فیصل صالح حیات، این اے 110 پر آصف معاویہ کو پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 94 پر مہر شاہ بہرام برال، پی پی 95 پر محمد الیاس، پی پی 97 پر ثقلین انور سپرا، پی پی 99 پر شعیب ادریس، پی پی 102 پر جعفر علی ہوچا، پی پی 103 پر محمد صفدر شاکر، پی پی 104 پر عارف محمود گل، پی پی 105 پر راؤ کاشف رحیم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 107 پر خالد پرویز گل، پی پی 108 پر محمد اجمل، پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ، پی پی 111 پر چوہدری فقیر حسین ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ طلال چودھری کو فی الحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔