ترک ڈرامہ سیریز کورلش عثمان کی 78 ویں قسط کیوں نشر نہ ہوئی۔۔؟

Jan 11, 2022 | 23:33:PM
ترک ،ڈرامہ، سیریز، کورلش ،عثمان
کیپشن: ترک ڈرامہ سیریز کورلش عثمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کورلش عثمان ترکی کی ایک ایسی ڈرامہ سیریز ہے جو پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔ہر ہفتے بدھ کے دن نشر ہونے والے ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور بری خبر یہ ہے کہ 12 جنوری کو بھی اسے نشر نہیں کیا جائے گا۔

ترکی اردو  کی رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی 78 ویں قسط نشر نہ ہونے کی وجہ کچھ اور نہیں کورونا وائرس کی وبا ہے۔ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹویٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔اس تشخیص کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لئے ان کی شوٹںگ کو روک دیا گیا اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئیں۔مگر اس کے ساتھ اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویٹ میں دونوں ڈراموں کی نئی اقساط کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔اس اعلان کے مطابق اب کورلش عثمان کی نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ کورلش عثمان کو ترکی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈراما تصور کیا جاتا ہے جو دیگر تاریخی ڈراموں کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کررہا ہے۔77 ویں قسط کا اختتام سنسنی خیز موڑ پر ہوا (ڈرامے کی کہانی بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ جن افراد نے اسے دیکھا نہیں ان کا مزہ خراب نہ ہو) اور اسی وجہ سے ناظرین نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔کورلش عثمان کے تیسرے سیزن میں اب تک عثمان کو اپنے حریفوں کے مدمقابل کافی مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور اسی وجہ سے کہانی نے شروع سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مزے۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی