نیا موبائل نہ ملنے پر فرسٹ ایئر  کےطالب علم نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Jan 11, 2022 | 10:41:AM
لاہور، سبزہ زار ، فرسٹ ایئر، طالبعلم ، نیا موبائل فون، گلے میں پھندا ، زندگی  ختم 
کیپشن:  فرسٹ ایئر کا طالبعلم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی  ختم کر لی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں خودکشی کے بڑھتے واقعات نے افسردگی کی نئی فضا قائم کردی،آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے لگا،لوگ  معمولی سی بات پر  خودکشیاں کررہے ہیں،لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہناتھا کہ متوفی محمد احمد اپنے والدین سے نیا موبائل دلوانے کی فرمائش کررہا تھا۔واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہورلٹن روڈ کے علاقے میں نشے کے عادی نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی تھی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کا جھگڑا۔۔معصوم بچوں کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل