2025ء میں خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف

Feb 11, 2026 | 14:20:PM
2025ء میں خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)گزشتہ برس  کن خلیجی ممالک نے کتنے پاکستانیوں  کو ڈی پورٹ کیا، اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں۔

وزارت سمندر پار پاکستانی نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں ، جس  میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ساڑھے 38ہزار پاکستانیوں کو  خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ  کیا گیا ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27ہزار 692پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے  جب کہ یو اے ای (متحدہ عرب امارات) سے 6ہزار 794،عمان سے 2ہزار 537پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔

اسی طرح بحرین سے 786،قطر سے 644اور کویت سے 163پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ۔

علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مفرور 6ہزار 939پاکستانی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ ہوئے  جب کہ  غیر قانونی داخلے  زائد قیام پر 4ہزار 872پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر گرفت سخت، ’3 گھنٹے‘ کا نیا قانون نافذ

خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید ڈھائی ہزار پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے، ایک ہزار639پاکستانی بلیک لسٹ،ایک ہزار 125منشیات کے باعث ڈی پورٹ ہوئے  جب کہ ویزا خلاف ورزیوں پر 936،چوری پر 190 اور بھیک مانگنے پر 780پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 332،انٹرول پول کے ذریعے 15پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جب کہ 14ہزار سے زائد پاکستانی دیگر وجوہات پر خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔۔