محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی، سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے
انہوں نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کے بارے استفسار کرتے ہوئے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں کارروائی؟خواجہ آصف کا دبنگ اعلان
وزیر داخلہ نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔