جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے، مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔