حکومت سازی کا معاملہ ؛بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے

Feb 11, 2024 | 18:14:PM
حکومت سازی کا معاملہ ؛بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آئندہ حکومت سازی کا معاملہ,سابق وزیرخارجہ اور  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے قائدین کی آج مسلم لیگ ق سے ملاقات کا امکان ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی آئندہ حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت متوقع ہے اس سلسلے میں آصف علی زرداری کی ہدایت پر بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچےہیں اس کے علاوہ   پیپلززپارٹی نے کل اسلام آباد میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت رات گئے سی ای سی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گی۔

 یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز اسلام آباد روانہ ہوئے تھےتاہم آصف علی زرداری کی ہدایت پر بلاول بھٹو زرداری واپس لاہور پہنچےگئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے کی پیشکش کردی