کراچی: نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی

Feb 11, 2023 | 13:42:PM
کراچی: نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی کے علاقے قیوم آباد پُل کے قریب مبینہ طورپر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے چھ سالہ بچہ جان سےگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بچے کے والد عبد الرؤف نے بتایا کہ ان کا بیٹا عبدالغنی اہلخانہ کےہمراہ گاڑی میں سوار تھا کہ اسی دوران اچانک گولی ہائی روف گاڑی کا شیشہ توڑ کر پچھلی سیٹ پر بیٹھے بچےکو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ رات 11 بجے پیش آیا، ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی، میں نے فائرنگ کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، بیٹا جیسے ہی زخمی ہوا اسے گاڑی میں آگے بٹھا کر اسپتال لے آیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، امریکا سے آیا خاندان لُٹ گیا

عبدالرؤف کے مطابق وہ بطور ڈرائیور ملازمت کرتے ہیں، گاڑی میں پوری فیملی موجود تھی۔

متوفی بچہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، جناح اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالےکر دیا گیا، لواحقین نے بچےکی لاش کو تدفین کیلئے آبائی علاقے نوشہروفیروز منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے کا واقعہ قیوم آباد پمپ کے قریب پیش آیا، زخمی بچہ عبدالغنی اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔