کراچی: امریکا سے آیا خاندان لُٹ گیا

Feb 11, 2023 | 12:26:PM
کراچی: امریکا سے آیا خاندان لُٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد تھانے کی حدود میں کار سوار ڈاکوؤں نے چیکنگ کے بہانے امریکا سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا۔

امریکا سے بیٹے کی دستار بندی کے لیے آنے والے فضل کریم ایئرپورٹ سے جامعہ بنوریہ سائٹ جارہے تھے کہ اس دوران غریب آباد بندھانی کالونی کے قریب اُن کی گاڑی کو جعلی اہلکاروں نے روکا اور تلاشی لی۔

اس دوران خود کو سرکاری افسران ظاہر کرنے والے خاتون کا پرس چھین کر بھاگئے جس میں 25 ہزار امریکی ڈالر، 10 تولے طلائی زیورات، ہزاروں پاکستانی روپے اور کریڈٹ کارڈ موجود تھے۔

متاثرہ فیملی نے کہا کہ ڈاکوؤں نے خود کو سرکاری افسران ظاہر کر کے روکا تھا، چھینے جانے والے پرس میں امریکی ڈالرز، پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات موجود تھے، لٹنے والے میاں بیوی بین الاقوامی دینی درسگاہ جامع بنوری عالمیہ شعبہ بیرون ملک کی دستار بندی کی تقریب میں آئے تھے جس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

جامع بنوریہ سائٹ کے ترجمان کے مطابق جامع بنوریہ میں منعقدہ تقریب میں سند فراغت پانے والے 73 غیرملکی طلبہ کو دستار فضیلت بھی دی جائیگی اور اسی حوالے سے تقریب میں شرکت کیلئے امریکا سے آنے والے والدین کو غریب آباد کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں جامعہ بنوریہ کے ڈرائیور عبدالمجید کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ جمعرات کی رات ایک بجے قطر ائیرلائن کے ذریعے امریکا سے جامع بنوریہ سائٹ کے مہمان فضل کریم اور انکی اہلیہ کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے جنھیں لینے کیلئے وہ اور ان کا بیٹا احمد علی مدرسے کی گاڑی لیکر ایئر پورٹ گئے جہاں سے مہانوں کو لیکر جامع بنوریہ سائٹ جارہے تھے کہ رات چار بجے کے قریب سرشاہ سلیمان روڈ بندھانی کالونی فرنیچر مارکیٹ پہنچے تو عقب سے ایک کار ٹویوٹا کرولا جس میں 2 افراد سوار تھے انھوں نے گاڑی کو سائیڈ دے کر روکا اور گاڑی میں بیٹھے ہوئے مجھ سے کہا کہ لائسنس دکھاؤ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس گاڑی میں مشکوک لوگ سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

متاثرہ خاندان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اہلکار ہیں آپ کی گاڑی کو چیک کرنا ہے کہاں سے آئے ہو اپنے پاسپورٹ چیک کراؤ، گاڑی میں بیٹھے ہوئے مہمان فضل کریم نے اپنی اہلیہ کا پرس جس میں ان دونوں کے پاسپورٹ اور 25 ہزار امریکی ڈالر اور اہلیہ کے مختلف اقسام کے طلائی زیورات جن کا وزن تقریباً 10 تولہ، 20 ہزار پاکستانی کرنسی ، اہلیہ کا موبائل فون ، امریکی آئی ڈی کارڈز و ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کریڈٹ کارڈ پرس میں موجود تھے۔

ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی پاسپورٹ چیک کیے اور واپس کر دیئے جبکہ پریس لیکر فرار ہوگئے۔ مدعی کے مطابق امریکا سے آنے والے فضل کریم ان کی اہلیہ اور بیٹے کو 16 فروری کو واپس امریکا جانا ہے جس کی وجہ سے وہ خود اس واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروا رہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔