دعا ہے کہ دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں نہ جائے:وزیر اعظم

Feb 11, 2023 | 11:40:AM
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں نہ جائے، نیب نے چن چن کر بےگناہ لوگوں پرکیسز بنائے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف  نے  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  یہ تاریخی مقام بھارت  سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا، باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پرکام شروع کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں نہ جائے۔ 

ضرور پڑھیں :پاکستان اسٹیٹ آئل کی واجب الوصول رقم 717 ارب روپے تک جا پہنچی
وزیراعظم سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدرو ائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، 24ارب کی لاگت سےمنصوبہ شروع ہوگا، سرکارکا ایک پیسا نہیں لگےگا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے پر 110 کروڑ  روپے خرچ  ہو چکے ہیں، وزیراعظم نےفیصلہ کیا کہ باب پاکستان کی یادگار کے لیے درآمدی ماربل نہیں لگےگا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ یادگار  پر  پاکستان کا ماربل لگایا جائےگا، باب پاکستان کی یادگار پر عام آدمی کے لیےکھیل کی سہولتیں بھی ہوں گی۔