پاکستان اسٹیٹ آئل کی واجب الوصول رقم 717 ارب روپے تک جا پہنچی

Feb 11, 2023 | 11:23:AM
پاکستان اسٹیٹ آئل
کیپشن: پاکستان اسٹیٹ آئل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل کی واجب الوصول رقم خطرناک حد تک بڑھ کر 717 ارب روپے تک پہنچ گئی ، جس سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے ترسیلی نظام رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

ملک میں تیل کا حالیہ بحران اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب گزشتہ دنوں پی ایس او کو تیل کی درآمد کے لیے صرف دو ایل سیز کھولنے کی اجازت مل سکی جبکہ اس سے قبل پی ایس او ہر ماہ تین سے چار بار تیل کی درآمد کے لیے ایل سیز کھولتا تھا۔

تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب نئی ایل سیز کھولنے پر پابندی کے بعد تیل کی درآمد کے لیے بھی مزید ایل سیز نہیں کھولی جارہی اور آئل ایڈوائزری کونسل پہلے ہی اس معاملے کو پیٹرولیم ڈویڑن میں پیش کرچکی ہے۔تیل کے جاری بحران کے باعث پی ایس او کو اس ماہ محدود تعداد میں ایل سیز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ادارے کی اپنی مالی حالات دگرگوں ہے جس کے باعث ملک بھر میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوچلا ہے۔

پی ایس او ملک بھر میں تیل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل این جی بھی سپلائی کرتا ہے اور ایل این جی کی مد میں گردشی قرضوں کا حجم بھی بڑھ کر 449 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔