ڈیرہ غازی خان، ٹرالر اور کار میں تصادم، 5 افرادجاں بحق

Feb 11, 2023 | 00:33:AM
ڈیرہ غازی خان، ٹرالر اور کار میں تصادم، 5 افرادجاں بحق
کیپشن: کار سے ٹکرانے والا ٹرالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے پرٹرالر اور کار کے ہولناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے پر قصبہ کالا کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہو گیا، حادثہ کے نتیجے میں کار پر سوار پانچوں افراد جاںبحق ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیورز کی جانب سے گاڑی کو کاٹ کر پھنسی ڈیڈ باڈیز کو نکالا گیا،جاںبحق ہونے والوں میں طاہر، الیاس، زبیر، عاسم ضیاشامل ہیں، ریسکیو کے مطابق جاںبحق پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی علاقے دری ڈھولےوالی سے ہے، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی