اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ۔جنرل باجوہ 

Feb 11, 2022 | 23:43:PM
آرمی چیف ۔ چیلنج ۔اقلیتیں۔ پاکستان ۔پاک فوج
کیپشن: جنرل قمر جاویدباجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا موثرجواب دیا جا سکتا ہے، تمام اقلیتیں پاکستان میں برابر کے شہری ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کیساتھ مصروف دن گزارا۔ آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی پوری توجہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور تربیت پر دیں، بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف نے بعدازاں مقامی ہندو برادری سے بھی ملاقات کیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہندو برادری نے اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندو برادری ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ طلبا کیلئے خوشخبری۔ یونینز بحال۔۔الیکشن جلد ہونگے