طلبا کیلئے خوشخبری۔ یونینز بحال۔۔الیکشن جلد ہونگے

Feb 11, 2022 | 20:51:PM
طلبا۔یونین۔الیکشن۔سندھ اسمبلی۔سلام۔بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔38سال بعد اب طلبایونین کے الیکشن ہو نگے۔
تفصیلات کے مطابق مکیش چاﺅلہ نے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل2019 بل ایوان میں پیش کیا ۔جبکہ پیپلز پارٹی کے پیر مجیب نے بل پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔منظوری کے بعدپیر مجیب نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی پر سلام پیش کرتا ہوں ۔
بل کے مطابق تعلیمی ادارے 2ماہ میں طلبا یونین کے قوائد و ضوابط طے کرینگے،طلبا الیکشن کے ذریعے ہر سال 7سے11نمائندوں پر یونین منتخب کرینگے۔تعلیمی ادارے کی سینٹ اور سنڈیکیٹ میںطلبا یونین کی نمائندگی ہوگی اسکے ساتھ تعلیمی ادارے کی ہراسمنٹ کمیٹی میں بھی طلبا شامل ہونگے۔بل کے تحت تعلیمی اداروں میںآتش گیر مواد لانا ممنوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔اومی کرون کا سب ویرینٹ پاکستان بھی پہنچے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا