اومی کرون کا سب ویرینٹ پاکستان بھی پہنچے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا

Feb 11, 2022 | 19:53:PM
سب ویرینٹ۔اومی کرون۔عالمی ادارہ صحت۔پاکستان۔ٹیسٹ
کیپشن: وائرس۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ بی اے ٹو دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جلد یا بدیر پاکستان پہنچنے کے قومی امکانات ہیں
۔کورونا کی سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرجاوید اکرم کے مطابق سب ویرینٹ بی اے ٹو اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے اور منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے، بی اے ٹو کم از کم 69 ممالک میں پھیل چکا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بی اے ٹو کیخلاف تمام کورونا ویکسین موثر ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ بی اے ٹو کے بارے میں فی الحال نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی منتقلی یا پھیلاﺅکی رفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بیماری صرف کم ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، اس لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا چاہئے کیونکہ وائرس دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔
 واضح رہے کہ پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے نیچے آگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 9 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 3 ہزار 879 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادھر سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو نے لگا ،محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 1 ہزار 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس دوران حیدر آباد میں مثبت شرح 18 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حکام نے شہریوں سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسینیشن لگانے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عامر لیاقت نے سابق 2بیویوں کو کیا کچھ دیا۔۔دانیہ کو پیار کیسے ہوا۔دونوں کے حیران کن انکشافات