خوشخبری ، واٹس ایپ نے ایک اور سہولت متعارف کروا دی

Feb 11, 2022 | 23:13:PM
 ویب ,سائٹ ,واٹس ,ایپ
کیپشن:  ویب سائٹ واٹس ایپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے صارفین کی سہولت کے لئے تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جس سے متعدد افراد کو ایپ استعمال کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپلی کیشن کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لئے کیمرے سے گیلری تک رسائی کے فیچر میں چھوٹی سی تبدیلی کی ہے۔اس سے قبل گیلری میں جانے کے لئے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں جبکہ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ سکرین شاٹ کے مطابق اب صارف کو ایک ہی تصویر دکھائی دے گی  جس پرکلک کرکے تصویروں کی گیلری تک رسائی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کتے تیتھوں اتے‘دل چیرنے والا منظر، سب چلے گئے ریان کا ساتھی کتا قبر پر نظریں جمائے بیٹھا رہا