’کتے تیتھوں اتے‘دل چیرنے والا منظر، سب چلے گئے ریان کا ساتھی کتا قبر پر نظریں جمائے بیٹھا رہا 

Feb 11, 2022 | 19:04:PM
مراکشی، بچہ، ریان، اسکا، کتا
کیپشن: مراکشی بچہ ریان اور اسکا کتا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خشک کنویں میں گر کر ہلاک ہونے والا مراکشی بچہ ریان جس کی موت کی خبر نے دنیا کو رلا دیا، ریان موت کے بعد بھی خبروں میں ہے۔ مرنے والے مراکشی بچےریان کی خبر کے ساتھ منسلک تصویر  جنازے اور تدفین کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاکھوں لوگوں نے شرکت کی مگر لاکھوں کے مجمعے میں ایک کتا بھی شامل ہے جس پر کسی کی نظر نہیں گئی۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق ریان کے لواحقین، اقربا، رشتہ دار اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے سب لوگ واپس چلے گئے مگر کتا قبر کے پاس بیٹھا رہ گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریان کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے علاوہ تدفین کے تمام مراسم میں یہ کالا کتا موجود تھا۔شاہدین کا کہنا ہے کہ ’کتا ہر وقت سر جھکائے بیٹھا رہا۔ تدفین کے موقع پر اس کی آنکھیں قبر پر جمی ہوئی تھیں اور غم و افسردگی اس پر واضح تھی‘۔ریان کے افراد خانہ میں سے کسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کتے کے بارے میں واضح کیا کہ ’ریان دیگر بچوں سے مختلف تھا‘۔’یہ ہے تو آوارہ کتا مگر ریان ہر وقت اس کے ساتھ کھیلتا رہتا تھا، یوں سمجھ لیں کہ یہ کتا اسی کا تھا‘۔’وہ جہاں بھی جاتا یہ کتا اس کے ساتھ رہتا، اس نے ایک بکری بھی پالی ہوئی تھی۔ بلیوں کو بھی کھلاتا تھا‘۔

یاد رہے کہ 5 سالہ مراکشی بچہ ریان خشک کنویں میں گر گیا تھا جسے نکالنے کی کوششیں پانچ دن تک جاری رہیں۔تاہم ریان زندہ نہ بچ سکا، اسکے جنازے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز غذا، جوان اور طاقتور رہنےکیلئے چینی لوگوں نےعجیب وغریب چیز کھانی شروع کردی