کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی کورونا کا شکار

Feb 11, 2022 | 23:10:PM
پاکستان سپر لیگ، کورونا وائرس، وار، کراچی کنگز، عمران جونیئر، شکار ہو گئے
کیپشن: بابراعظم اور عمران جونیئر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے پر کورونا وائرس نے وار کر دیا ، کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عمران جونیئر کورونا کا شکار ہو گئے،انتظامیہ کی غفلت کے باعث میچ دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ نے بھی کورونا ایس او پیز کو نظر کر دیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں جاری دوسرے مرحلے میں کورونا وائرس نے وار کر دیا ہے ۔ کورونا کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عمران جونیئر کو ڈراپ کر کے میر حمزہ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ میر مزہ کو ریزور سکواڈ میں سے چنا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون میں لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں کورونا ایس اوپیز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ۔ قذافی سٹیڈیم کے مختلف سٹینڈز اور اسٹیڈیم سے باہر متعددافراد بغیر ماسک کے نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود بھی حکومت سے ناراض۔۔احتجاجی خط لکھ دیا