متعدد وفاقی سرکاری افسران کے تقرر، تبادلوں اور مدتِ تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باہر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے متعدد وفاقی سرکاری افسران کے تقرر، تبادلوں اور مدتِ تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق اسپیشل سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد حمیر کریم کو تفویض سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، توسیع 10 دسمبر 2025 سے شمار ہو گی، علاوہ ازیں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر محمد سعید کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی 2 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہے، مزید برآں گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن محمد ہارون الرفیق کو تبدیل کرکے وفاقی آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار کے طور پر دو سالہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں ڈین کے طور پر تعینات ڈاکٹر محمد جمیل آفاقی کو تفویض کئے گئے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کے ریکٹر کے اضافی چارج کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی ہے، توسیع 2 دسمبر 2025 سے شمار ہو گی، ڈی جی آڈ ٹ پنجاب اورپاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر شیخ محمد ندیم امجد کو تبدیل کر کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر بحری امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، نیز، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے محمد کامران رشید مرزا کا پاور ڈویژن میں چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے سے تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، پیٹرولیم و قدرتی وسائل لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی گریڈ 19 کی بشریٰ سمبل کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ملٹری فنانس ونگ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، یہ تقرری 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر کے منتظر عبداللہ خان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہرنائی: شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جاں بحق