ہرنائی: شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)ہرنائی کی شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جاں بحق ۔ کانکنوں کی لاشوں کو دوسرے ورکرز نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
ریسکو ذرائع کے مطابق ہرنائی کی شاہرگ میں ٹھیکیدار حاجی حمید کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن سریال اور شاہ بیگ جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے کے بعد جاں بحق ہونیوالے کانکنوں کی لاشوں کو کوئلہ کان سے کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔کانکنوں کی لاشوں کو سول ہسپتال شاہرگ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد دونوں کانکنوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کا شکریہ ادا کرتا ہے;روسی سفیر