وفاقی وزیرِ خزانہ کی سعودی نائب وزیرِ خزانہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ریاض میں سعودی نائب وزیرِ خزانہ عبدالمحسن الخلف سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق۔
ملاقات میں پاکستان کی مثبت معاشی پیش رفت پر گفتگو ہوئی ۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے تعاون پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں ممالک کا ہر سطح پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مومنٹم ڈیولپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض میں موجود ہیں ۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ریاض میں سعودی رہنماؤں اور میڈیا سے بھی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل گنگولی نے’’ رولا‘‘ڈال دیا