سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو  بڑا دھچکا

Dec 11, 2025 | 12:00:PM
سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو  بڑا دھچکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)اٹک میں سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں جماعتوں کو  بڑا دھچکا لگ گیا۔

سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بریگیڈیئر(ر) عاصم نواز نے بھی پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی، جس کے دوران بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ان دو اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت سے اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول