پاکستان بار کونسل انتخابات کیلئے ایک روز باقی، رابطوں میں تیزی

Dec 11, 2025 | 10:36:AM
پاکستان بار کونسل انتخابات کیلئے ایک روز باقی، رابطوں میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پاکستان بار کونسل انتخابات کے لئے ایک روز باقی رہ گیا

پاکستان بار کونسل کی 23 نشستوں کیلئے ووٹنگ پرسوں ہوگی،صوبہ پنجاب کے اُمیدواروں کی ممبران پنجاب بار کونسل سے رابطوں میں تیزی آگئی۔

پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے25 اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوچکی ہے،پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران پاکستان بار کونسل کے 11 ممبران کا انتخاب کرینگے۔

پاکستان بار کونسل کے انتخاب کیلئے 13 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی،17دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ،22 دسمبر کو پاکستان بار کونسل کے نتائج کا اعلان ہوگا،31دسمبر کو انتخابی عذرداریاں دائر کی جائیں گی۔

،پنجاب سے احسن بھون ایڈووکیٹ ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،حفیظ الرحمان چودھری ، پیر مسعود چشتی،طاہر نصر اللہ وڑائچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں:لینڈنگ کے دوران طیارہ کریش

کاغذات جمع کرانے والوں میں ثاقب اکرم گوندل سمیت دیگر ،محمد مقصود بٹر،عامر سعید راں ،پرویز عنایت و دیگر بی شامل  ہیں۔