یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘کا ٹریلر جاری

Dec 11, 2023 | 10:39:AM
پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ میں اداکارہ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے جلد ہی فلم کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ میں اداکارہ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے جلد ہی فلم کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

فلم نایاب کے ٹریلر کی تعارفی تقریب کراچی کے نجی کلب میں ہوئی۔  فلم کے مرکزی کرداروں میں موجودہ پاکستانی مشہور اداکارہ یمنا زیدی، اوسامہ خان اور اداکار جاوید شیخ شامل ہے.

 تعارفی تقریب میں اداکارہ یمنا زیدی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی جبکہ اداکار جاوید شیخ اور اوسامہ خان اور مشہور ڈائریکٹر اہتشام الدین نے شرکت کی اداکارہ یمنا زیدی نے ڈومیسٹک اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ 

مزید پڑھیں:  اشتہاری مہم میں غزہ کا استحصال ’بائیکاٹ زارا‘ ٹرینڈ کرنے لگا

اداکارہ یمنا زیدی ے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی، انہوں نے گیند کیچ کی، نہ بلا تھاما لیکن فلم ’نایاب‘ کے لیے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی۔ ’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نایاب نامی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔ 

اداکارہ یمنا زیدی کا امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  شہری فلم کو ضرور دیکھیں گے فلم کی کہانی پیار و محبت، مثبت پیغام کے گرد گھومتی ہے 

ٹریلر کا آغاز نایاب کے بھائی کے ساتھ ہوتا ہے جہاں وہ والد سے نایاب کے ویمن کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کی اجازت مانگ رہے ہوتے ہیں، لیکن ان کے والد منع کردیتے ہیں۔ ٹریلر کے دوران نایاب کا ڈائیلاگ بھی ہے جہاں وہ اپنے بھائی کو اکا پکارتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اکا تم سمجھ نہیں رہے ہو، پوری زندگی گلی کرکٹ نہیں کھیلنی، یہ نیشنل لیول کا ٹرائل ہے اکا‘۔ اس  دوران نایاب کو کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ فریال محمود کو رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس دوران کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کے دوران ایک خاتون کھلاڑی نایاب کو کہتی ہیں کہ یہاں صلاحیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پسندیدگی کی بنیاد پر سلیکشن ہوتی ہے۔ ٹریلر کے دوران یہ بھی دکھایا گیا کہ جاوید شیخ نایاب کے بھائی کو اعلیٰ نوکری کے حصول کے لیے کینیڈا جانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ٹریلر میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونے والی سیاست جیسے مسائل کو بھی د کھایا گیا اس کے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب کی نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کئی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔

اس دوران محمد احتشام الدین نے منفی کردار ادا کیا ہے ، ٹریلر کے آخر میں وہ نایاب کو کہتے ہیں کہ ’ساری زندگی پرفارم کر کے تھک جاؤگی لیکن ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاؤ گی۔‘ جس کے بعد نایاب کے غصے سے بیٹ پھیکنے کے مناظر دکھائے گئے۔ بعدازاں ان کے والد دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کرکٹ کا بھوت اپنے سَر سے اتار دو البتہ ان کے بھائی نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے لیے نایاب کا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں اور اعتماد دیتے ہیں۔

ٹریلر کا اختتام نایاب کے ڈائلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنے بھائی کو کہتی ہیں کہ ’تم دیکھنا، میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘۔ ’نایاب‘ کی ہدایات عمیر ناصر علی نے دی ہیں جب کہ اسے رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔