دلہن نے ایسا کام کیا کہ بارات واپس لوٹ گئے

Dec 11, 2022 | 23:24:PM
دلہن, ایسا کام , بارات, واپس, ظفر وال ,  پنجاب,شادی
کیپشن: دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے مگر بعض اوقات شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ ظفر وال میں پیش آیا جہاں دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے ایسا کام کر دیا کہ  آنے والی بارات دروازے  سے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئی ۔

 لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار کا واقعہ  پنجاب کا شہر  اور ضلع نارووال کی  تحصیل ظفر وال کے گاؤں لوہارہ میں پیش آیا جہاں دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات آنے پر گھر  کا دروازہ اندر سے بند کر دیا ، مسلسل دروازہ بند رہنے  پر گلی میں آئی بارات کو خالی ہاتھ ہی لوٹ کر واپس جانا پڑا، دلہے کی ہمشیرہ نے الزام عائد کیا کہ دلہن والے کہتے ہیں لڑکا گونگا ہے اس لئے شادی نہیں ہو سکتی۔