حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم،ہڑتال جاری رکھنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے،صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹرز کاکہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات ہوئے، تاہم کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا، اویس چودھری کاکہناتھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی، ٹرانسپورٹرز جائز اور قانونی مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے،مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ایکسل لوڈ لمٹ پر قانون کے مطابق مؤثر اور یکساں عملدرآمد کا مطالبہ کیا،ٹرانسپورٹرز نے ٹیکسوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ٹرانسپورٹرز کاکہناتھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹرز کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں:سستا گھر خریدنے کے خواہشمند افرادکیلئےبڑی خوشخبری