پیرو: گیس پائپ لائن کے کام کے دوران ہزار سال پرانی ممی دریافت

Aug 11, 2025 | 23:22:PM
پیرو: گیس پائپ لائن کے کام کے دوران ہزار سال پرانی ممی دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پیرو کے دارالحکومت لیما میں گیس پائپ لائن بچھانے والے کارکنوں نے اتفاقاً ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی ممی دریافت کر لی، جس کی تصدیق کمپنی اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جمعرات کو کی۔

ماہرِ آثارِ قدیمہ جیسس باہامونڈے کے مطابق یہ ممی گزشتہ ہفتے لیما کے شمالی علاقے میں ایک سڑک کے نیچے موجود قدیم قبر سے ملی,ممی کو ایک کپڑے میں لپیٹا گیا تھا اور یہ بیٹھے ہوئے انداز میں تھی، اس کے بازو اور ٹانگیں مڑی ہوئی حالت میں تھیں۔

قبر سے مٹی کے برتن بھی برآمد ہوئے ہیں، جو انکا(Inca) سے پہلے آنے والی چانکائے(Chancay) تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ تہذیب 11ویں سے 15ویں صدی کے دوران لیما کے علاقے میں آباد تھی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ قبر کسی بڑے قدیم قبرستان کا حصہ ہو سکتی ہے۔

لیما، جس کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے، میں 500 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات موجود ہیں۔ گیس کمپنی "کالیڈا" کے مطابق 2004 سے اب تک انہیں 2,200 سے زائد آثارِ قدیمہ کی دریافتیں اتفاقیہ طور پر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 74 سالہ رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا